the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
’’صوفی ازم و قومی یکجہتی‘‘ سمینار کے ذریعہ انسانیت اور اتحاد کو فروغ، سجادہ نشین خسرو پاشاہ ، ریاست تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ محمود علی ،ڈاکٹرٹی راجیا و دیگر کا خطاب ۔
ورنگل 23؍ڈسمبر (اعتماد نیوز)علاقہ قاضی پیٹ میں واقع درگاہ حضرت سیدشاہ افضل بیابانی ؒ درگاہ کامیاب سہ روزہ عرس تقاریب کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔بلا مذہب وملت ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے درگاہ قاضی پیٹ کے عرس تقاریب میں شرکت کی ۔سماع خانہ میں پہلی مرتبہ حضرت خسروپاشاہ سجادنشین کی صدارت میں’ ’ صوفی ازم و قومی یکجہتی ‘‘ موضوع پر سمینار کا انعقاد عمل میں لایاگیا ۔اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم الحاج محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام اور تمام طبقات کی ملنساری کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر اس تقریب میں آنے والے تھے لیکن مصروف شیدڈول کے سبب حاضر نہیں ہوسکے البتہ مجھے کسی حال شرکت کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ عرس تقاریب اتحاد و بھائی چارگی و قومی یکجہتی کا درس دیتی ہیں ۔ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ ایک ہی دن میں کمرا ولی ملننا کلیانم ،بعد ازاں کلکٹر یٹ میں کرسمس تقاریب ،اور اب درگاہ میں شرکت کرتے ہوئے بڑی مسرت حاصل ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے درگاہ پر حاضری دی تھی لیکن تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ عرس تقاریب میں حاضری دینے پر مسرت ہورہی ہے ۔اس موقع پر خسرو پاشاہ سجادہ نشین نے کہا کہ ہندوستان میں کئی مذاہب کے لوگ رہتے اور بستے ہیں تمام لوگوں کی ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ہی قومی یکجہتی سمینارکا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام افراد کو مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ’’ہم‘‘ کا مطلب ہے ’’ ہ ‘‘ کا مطلب ہندو اور ’’م ‘‘ کا مطلب مسلمان جب یہ دو حرف مل جاتے ہیں تو ’’ ہم‘‘ ہوتا ہے ’’ہم ‘‘ جس طرح مل کے رہتا ہے ہم سے کو اسی طرح مل کے رہنے کی ضرورت ہے۔ آج سارے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ہم سے سب اسکا مقابلہ کرنا



چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سکولرزم کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ناپاک کوششوں میں ہمیں الجھایا جارہا ہے۔ اسکے خلاف ہمیں کمبرستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ عرس تقاریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا، سابق ریاستی وزیر محمد شبیر علی ،ضلع کلکٹر جی کشن ،ایس پی امبریش کشور جھا ،جائنٹ کلکٹر پسومی بسو ،ضلع صدر ٹی آر ایس رویندر راؤ ،صدر ضلع کانگریس این راجندر ریڈی ،سابق کارپوریٹر محمد ابوبکر ،صدر سٹی کانگریس ودیا ساگر ،سابق وقف بورڈ صدر نشین ورنگل اسمعیل شمسی قادری ،کے علاوہ مختلف سیاسی ،فلاحی تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں ۔اس موقع پر موظف آر جے ڈی و خلیفہ جناب سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی کی انگریزی زبان میں تحریرکردہ تصنیف ’’ دا وے آف پیراڈائز‘‘ (جنت کا راستہ )کی خسروپاشاہ سجادہ نشین ، نائب وزرائے اعلیٰ جناب محمد محمود علی اور ڈاکٹر راجیا اور سابق وزیر محمد علی شبیر کی موجودگی میں رسم اجراء انجام دی گئی۔ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی نے اس کتاب کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ قومی یکجہتی سمینار میں ہزارو ستون دیول کے مہا پوجاری جناب گنگو اپیندر شرما نے کہا کہ ورنگل امن و امان کا ضلع ہے۔ اس سمینار کے انعقاد سے ہندوؤں اور مسلمانو ں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع ہونے اور ایک دوسرے کے مذہبی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ورنگل میں امن و امان وبھائی چارگی کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہاں پر بزرگان دین کی مزارات کا فیضان حاصل ہوتا رہتا ہے۔ حیدرآباد کے ممتاز اردو شاعر گوند اکشے نے نعتیہ کلام پیش کرنے پر سامعین سے زبردست داد دی ۔ قاضی پیٹھ درگا ہ شریف میں سہ روزہ عرس تقاریب کے دوران 300 سے زائد پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔ تیسرے روز رفاعی القادری کے سلسلہ سے وابستہ فقراء نے ضربات کا زبردست مظاہرہ کیا۔ خسروپاشاہ نے اس بار دو افراد کو خلافت دی۔ خسروپاشاہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عرس تقاریب کی کامیابی پر ضلع انتظامیہ، پولیس و بلدیہ انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ اداکیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.